مخالفین نے اپنی شکست سامنے دیکھ کر پراپیگنڈے شروع کردیے ہیں، گذشتہ دنوں بھی ہمارے بارے میں دستبرداری کے خبریں سوشل میڈیا پر چلائی گئی تھی لیکن ان کا کام جھوٹے پراپیگنڈے کرنا ہے جیت ہماری ہوگی ان کو دونوں حلقوں میں شکست سے دوچار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 41مولانا عبدالرشید نے گذشتہ روز جماعت اسلامی کے جانب سے جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیدواروں کے دستبرداری کے بارے میں چلائے گئے خبروں کے خلاف خار چوک میں احتجاجی ریلی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ایک مضبوط قوت ہے جماعت اسلامی نے اتحاد اور ایم ایم اے کی بحالی کیلئے بارہا درخواستیں کی ہمیں ان سے اتحاد کا کوئی شوق نہ تھا اور نہ ہم نے کبھی اس کا اظہار کیا ہے۔ لیکن جب متحدہ مجلس عمل نے مجھے حلقہ این اے 41کا ٹکٹ جاری کردیا اس کے بعد جماعت اسلامی کے جانب سے جھوٹے پروپیگنڈوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ہم ان کے جھوٹے پروپیگنڈوں کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے کارکنان پر واضح کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اپنے شکست سامنے دیکھ کر اوچھے حرکتوں پے اتر آئے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور جماعت اسلامی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مخالفین نے اپنی شکست سامنے دیکھ کر پراپیگنڈے شروع کردیے ہیں
You might also like