فاٹا اصلاحات تحریک سونامی کا شکل اختیار کرنے والا ہے۔ شہاب الدین خان

0

تحصیل لوئی ماموند کلان میں عظیم الشان جلسہ نوجوان مقررین نے عوام میں ایک نئے امید پیدا کی ہے۔شہاب الدین خان۔گذشتہ روز فاٹا اصلاحات تحریک کے زیر اہتمام کلان ماموند میں ایک عظیم الشان جلسہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ٹائیگر نجیب اللہ، منصور، شوکت خان، محیب خان، عبداللہ، ملک ریاض اور قبائلی مشر حاجی محمد نے منعقد کیا۔ جس میں فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی فخرقبائل شہاب الدین خان کے شرکت کی جلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے فضاء ایف سی آر کا شکاری شہاب الدین خان گونجتا رہا۔نظام الدین نے الیکشن کمپین کے دوران ماموند قوم کے مہمان نوازی شکریہ ادا کیا۔ شہاب الدین خان نے مفصل خطاب کیا اور قوم کے سامنے منافقت، نفرت، تنگ نظر، دھوکے اور کاروباری سیاست دانوں کے سیاست کا چہرہ بے نقاب کیا۔عوام سے وعدہ کیا کہ جب تک قبائل کو ان کے حقوق نہ دلادوں چین سے نہیں بیٹھونگا۔اور پولیٹکل ایڈمسٹریشن کے جانب سے الیکشن مین انکھ مچولی کے کھیل پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ماموند قوم کے بزرگوں نے اپنے تقریر میں شہاب الدین خان کو غیرت اور ایمانداری کا دوسرا نام قرار دیا۔علاقے کے تمام عوام نے شہاب الدین خان کے حمایت اور الیکشن میں مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.