باجوڑحلقہ این اے 40 علاقہ حیاتی اتمانخیل میں جمعیت علماءاسلام کی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ
جلسے سے حلقہ این اے 41 سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار مولانا عبدالرشید ، حلقہ این اے 40 سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار حاجی سید بادشاہ ، احمد ذیب خان ایڈووکیٹ، مولانا فضل عظيم ودیگر رہنماءوں نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرشید نے کہا کہ علاقہ حیاتی اتمانخیل کے عوام نے آج ثابت کردیا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کیساتھ ہے اور رہیں گے۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے عہد کیا کہ ہم جمعیت علمائے اسلام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور وعدہ کیا کہ انشاءاللہ 25جولائی کو چائے دانی پر مہر لگائیں گےاور حاجی سید بادشاہ کو کامیاب کرائیں گے۔
باجوڑحلقہ این اے 40 علاقہ حیاتی اتمانخیل میں جمعیت علماءاسلام کی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ
You might also like