قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد نو منتخب ایم این اے گل ظفر خان باغی کی رہائش گاہ پر دوسرے روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا ۔حلقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد لوگوں قافلوں کی صورت میں اُن کے ڈیرہ پر پہنچے اور گل ظفر خان باغی کی کامیابی پر اُنہیں مبارکباد دی ۔ اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گل ظفر خان باغی نے کہا کہ میں تمام اقوام باجوڑ اور بالخصوص باجوڑ کے ماؤں بہنوں کا بہت زیادہ شکرگذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ووٹ دیا۔ میں اس موقع پر پورے قوم کے مشترکہ خواہشات کے مطابق قوم کے دنیا و آخرت کے فلاح کیلئے اس موقع پر ایک بڑے دینی جامعہ کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ، جو میرے دونوں کارکنوں شیر آغا اور ممتاز شہید کے نام سے منسوب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح ماموند قوم کے لیے تعلیم ، صحت اور زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوگی۔ اور ماموند قوم میں سیاسی شعور بیدار کرنا میری اولین کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا میرے طرز زندگی اسی طرح فقیرانہ رہی گی میرے طرز زندگی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ گل ظفر خان باغی نے آخر میں میڈیا اور علاقائی مشران سے مطالبہ کیا کہ میری غلط اور صحیح کی طرف نشاندہی ضرور کیجئے۔