ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، قبائلی عمائدین اور عوام کا خیرمقدم ، ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود خان نے باجوڑ کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ باجوڑ کے ترکھانی اور اتمان خیل قبائل نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محمود احمد خان کے ساتھ ہر قسم تعاون کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی تعیناتی باجوڑ کے لیے نیک شگون ہوگی۔