شہدئائے صحافت کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماموند یونائیٹڈ نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

0

باجوڑ۔ انٹر ڈسٹرکٹ شہید صحافی ڈاکٹر نور حکیم خان اور صحافی محمد ابراہیم جان شہید کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں ماموند یونائیٹڈ کر کٹ اکیڈمی نے عاجز کر کٹ اکیڈمی کو 46رنز سے شکست دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کر کٹ ایسوسی ایشن نے انٹر ڈسٹرکٹ شہید صحافی ڈاکٹر نور حکیم خان اور ڈاکٹر محمد ابراہیم جان شہید کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایم این اے گل داد خان نے کیا۔ افتتاحی میچ میں عاجز کر کٹ اکیڈمی کے کپتان عبید نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ماموند یو نائیٹڈ کر کٹ اکیڈ می نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 21اورز میں 140 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس میں عالمزیب نے 26 مومین 20 عبید اللہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے عاجز کر کٹ اکیڈمی کے طرف سے نقیب اللہ نے تین وکٹ جبکہ عدنان ، الہام اور مسیح اللہ نے دودو وکٹ حاصل کی 141 رنز کے جواب میں عاجز کر ک اکیڈمی پوری ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہو گئ جس میں عدنان نے 24 عبید اللہ نے 16جبکہ نقیب اللہ نے 19 رنز بنایے ماموند ہونائیٹڈ کے طرف سے عزت اللہ نے اور مومین نے تین تین وکٹ جبکہ کپتان ارشادروئے نے2 وکٹ حاصل کی ۔یوں ماموند یونائیٹڈ کرکٹ اکیڈمی نے میچ بہ آسانی سے جیت لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.