باجوڑ یوتھ جرگہ اور انصاف ٹیچرز فورم کے زیر اہتمام استانیوں کے قتل کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سول کالونی سے شروع ہوکر خار بازار چوک میں اختتام پذیر ہوگئ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر استانیوں کو تحفظ اور قاتل کو سخت سزا دینے کے مطالبات درج تھے ۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ میں استانیاں غیر محفوظ ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ استانیوں کو تحفظ فراہم کریں۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے نعرہ بازی کی ۔