باجوڑ میں کھیلوں کے میدان بحال کرنے کیلئے انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے گی۔ محمود احمد خان

0

باجوڑ میں کھیلوں کے میدان بحال کرنے کیلئے انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے گی۔ محمود احمد خان
ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر باجوڑ سعید اختر نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، سعید اختر نے ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے باجوڑ میں شاندار سپورٹس فیسٹول منعقد کرنے پر سعید اختر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا یہاں سے دہشتگردی کی سوچ کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں بحالی امن کے بعد محکمہ سپورٹس کے کوششوں سے گراؤنڈ آبادہیں اور انتظامیہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.