فاٹا سٹوڈنٹس کی فاٹا مرجر ٹاسک فورس کمیٹی سے ملاقات

0

آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کے مرکزی کابینہ کی چیئرمین فرہاد علی اور عبدالرحمن کے قیادت میں فاٹا مرجر کے لئے بنائے گئے ٹاسک فورس کمیٹی کے دو اہم ممبران سینیٹر ہدایت اللہ خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ملاقات میں فاٹا ریفارمز اور نئے بننے والی ٹاسک فورس کمیٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئے۔سینیٹر ہدایت اللہ اور ڈاکٹر نورالحق قادری نے آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کی مرکزی کابینہ کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں قبائلی علاقوں کی خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل انضمام کی حمایت کرتے ہیں اور بھر پور قوت کی ساتھ اس کے لئے جدجہد کرینگے۔قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور یوتھ نے دونوں ممبران کے سامنے کھل کر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور ان سے مختلف سوالات کیے جس کا دونوں نے تفصیلی جوابات دیئے۔نئے بننے والے ٹاسک فورس کمیٹی کی حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ٹاسک فورس کمیٹی کی اہم ممبر ڈاکٹر نورالحق قادری نے بتایا کہ ٹاسک فورس کمیٹی صرف فاٹا مرجر پروسس کی مانیئٹرنگ کریگی۔ ان کے پاس محدود اختیارات ہیں۔دونوں ممبران نے یہ یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی سے پاس ہونے والے فاٹا ریفارمز بل میں کوء تبدیلی نہیں کی جارہی پچھلے اسمبلی سے پاس ہونے والے فاٹا ریفارمز بل پر پرانے شکل میں ہی جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.