میاں افتخار حسین کو لاحق سکیورٹی خطرات کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کا احتجاج

0

میاں افتخار حسین کو لاحق سکیورٹی خطرات کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کا احتجاج ،شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر میاں افتحار حسین کے حق اور ان کو تحفظ دینے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔عنایت کلے بازار میں کے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے صدر لعل زمان پختونیار کے زیر قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین لاحق سکیورٹی خطرات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں باجوڑ کے برخلوزو کالج کے پی ایس ایف طلبہ کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر میاں افتحار حسین کے حق اور ان کو تحفظ دینے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لعل زمان پختون یار نے کہا کہ میاں افتخار حسین کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار ریاست ہوگی کیونکہ دہشتگردوں کا ملک میں دھندناتے پھرنا اور لوگوں کو دھمکانا اور ٹارگٹ کرنا ریاست کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے پی ایس ایف کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کی گرفتاری جلد سے جلد عمل میں لائی جائے اور میاں افتخار حسین کو تحفظ دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.