باجوڑ برخلوزو ڈگری کالج میں سٹوڈنٹس یونین کا اجلاس, حکومت کے طرف سے کیے گئے تمام وعدوں میں سے ایک پر بھی اب تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ پی ایس ایف کے لعل زمان پختونیار، آء ایس ایف عبداللہ ہشام، جی ٹی آئی کے سید نبی، زبیر سمیت روحیل، اسرار، شاکر اللہ وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کالج میں نہ تو پڑھنے کیلے کمرے ہیں نہ اساتذہ کا سٹاف اور نہ دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا آئندہ کیلئے ہمارا لائحہ عمل نہایت سخت ہوگا، اگر اگلے چند دن میں ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو ہم کالج بند کرکے جاری برائے نام تعلیمی نظام روک دیں گے۔ اور مین شاہراہ پر دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے۔