پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج کے انتخابات مکمل، حضرت اکبر صدر، بلال جنرل سیکرٹری منتخب
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج خار کی کابینہ کیلئے انتخابات مکمل ہو گئے ،حضرت اکبر بلامقابلہ صدر اور بلال جنرل سیکرٹری منتخب کرلیے گئے،اس سلسلے میں پختون ایس ایف باجوڑ کے صدر لعل زمان پختونیار کے زیرنگرانی ڈگری کالج خار میں انتخابات کا انعقاد ہوا۔الیکشن کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی یوکے جنرل سیکرٹری فواد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ این وائی او باجوڑ کے صدر جاوید تندر اور صدیق اکبر جان بھی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کا بلامقابلہ انتخاب ہوگیا۔ پختون ایس ایف باجوڑ کے صدر لعل زمان پختونیار نے نئے منتخب ہونے والے صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی ذیلی تنظیموں تک عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عہدیدار مسلط نہیں کئے جاتے۔اس موقع پر فواد علی نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اورپختون ایس ایف کی مزید فعالیت کیلئے بھرپور محنت کریں گے اور نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ نہ صرف پختون طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی بلکہ اسفندیار ولی خان کی قیادت میں سرخ جھنڈے تلے پختو نوں کے حقوق کے حصول کیلئے متحد رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نو منتخب کابینہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ پی ایس ایف کی ترقی اور فعالیت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اہم اور کلیدی کرداد ادا کرے گی۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج کے انتخابات مکمل، حضرت اکبر صدر، بلال جنرل سیکرٹری منتخب
You might also like