باجوڑ بیس ٹورنانمنٹ اختتام پذیر، ٹرافی باجوڑ ننگیالی کے نام

0

تفصیلات کے مطابق خار گراؤنڈ پر منعقدہ باجوڑ بیس بال ٹورنانمنٹ اپنے اختتام کو پہنچا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی باجوڑ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر فضل حکیم خان تھے۔ فائنل میچ باجوڑ ننگیالی اور باجوڑ بیس بال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں باجوڑ ننگیالی کے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔ عزیز اور زاہد کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ جبکہ عمران خان کو مین آف سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹورنانمٹ میں کل چار ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ میچ کے مہمان خصوصی فضل حکیم خان نے ونر ٹیم کیلئے 7000 جبکہ رنراپ ٹیم کیلئے 3000 نقد کیش انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا باجوڑ میں دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال کے کھیل پر بھی توجہ دینا نہایت ضروری ہے، اس ٹورنانمنٹ میں نئے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر اطمینان حاصل ہوا اور میں امید کرتا ہوں کہ بیس بال کے کھلاڑی آگر جاکر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیس بال کھلاڑیوں کیلئے ایجنسی سپورٹس منیجر کے جانب سے کھلاڑیوں کیلئے کٹ اور دیگر سامان دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے جو بہت جلد مل جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.