مہمند لیویز کے ناروا رویہ کا نوٹس لیاجائے، ضلع مہمند کا ڈی سی مہمند لیویز کے نامناسب رویے کا نوٹس لیں۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف باجوڑ ماموند کے رہنماء ملک مظاہر شاہ نے کہا کہ آج ضلع مہمند کے علاقہ مامد گٹ میں مہمند لیویز نے باجوڑ کے لوگوں پر ہوائی فائرنگ کی اور سخت بدتمیزی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مہمند لیویز کے اہلکاروں نے باجو ڑکے لوگوں کیساتھ سخت بدتمیزی کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سیٹ بیلٹ نہ باندھا ہو ا تو اُ س کو قانون کے مطابق جرمانہ کیاجائے مگر کسی اہلکار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ لوگوں کیساتھ بدتمیزی کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند سے لیویز اہلکاروں کے نامناسب رویے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مہمند لیویز کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ دیاجائے تاکہ وہ آئندہ ایسی حرکات نہ کریں