خدائی خدمتگار تور لعلی کاکا کی 13 ویں برسی عقیدت و احترام سےمنائی گئی

0

ضلع باجوڑ : خدائی خدمتگار اور اجمل خٹک کے دست راست تور لعلی کاکا کی تیرویں برسی ان کے بیٹے کے رہائش گاہ پر خار باجوڑ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما معظم جان تھے۔ اس موقع پر تورلعلی کاکا کے فرزند ڈاکٹر غلام حبیب ، فضل اکبر خلجی ، اے این پی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری گل افضل ، سنیئر رہنما مولانا خانزیب ، سید عبدالمنان کاکاجی ، شاہ نصیر خان ، ممتاز شاعر باچا زادہ حیران ، تورلعلی کاکا کے خاندان کے افراد اور پارٹی کے کارکنوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی۔ برسی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تورلعلی کاکا امن اور باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد کے علمبردار اور باچا خان کے سپاہی تھے۔ انہوں نے پختون قوم کے وحدت کے تبلیغ کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے اجمل خٹک کے ساتھ 16 سال جلا وطنی میں گذارے۔ تورلعلی کاکا نے پختون قوم کے حقوق کے حصول کیلئے بہت مصائب برداشت کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تورلعلی کاکا کے فرزند ڈاکٹر غلام حبیب نے کہا کہ تورلعلی کاکا کا مشن آگے بڑھانے کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، مقتدر قوتیں خدائی خدمتگاروں کی مشن کو آگے بڑھانے میں روکاؤٹ بن رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خان زیب نے کہا کہ اجمل خٹک نے عمل اور فعل سے پختون قوم کے وحدت کیلئے کام کیا اور اس کام میں تورلعلی کاکا ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ تورلعلی کاکا کی اس قوم کے لیے بیشن بہا خدمات ہیں لیکن ہمارے لاعلمی کے وجہ سے ہم ان کے خدمات سے بے خبر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.