وڑ ماموند کس کریون میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیز۔فائنل میچ میں کس الیون نے ڈبر الیون کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی رہنما مسلم لیگ ن ملک خالد خان تھے۔ملک خالد خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ایک پرامن اور خوشخال ماموند کی طرف ہم گامزن ہیں۔خالات اب کافی بہتر ہوچکے ہیں۔اب تعلیم اور کھیل کی میدانوں میں ماموند اور باجوڑ کا نام روشن کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن باجوڑ کے جاگیردار حکمران کے وجہ سے ان کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہیں اس ٹیلنٹ کی قدر کی گئی کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں کوئی سہولیات نام کی چیز نہیں۔ہم انتظامیہ اور متعلقہ ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل ماموند میں کھیلوں کے بہتری کے لیے بنیادی اقدامات کریں تاکہ یہاں کے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے۔ملک خالد خان نے ٹورنانمنٹ آرگنائز کمیٹی کیلئے 20 ہزار روپے کا اعلان جبکہ ونر ٹیم کیلئے 5ہزار اور رنراپ ٹیم کیلئے 3 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
ایک پرامن اور خوشخال ماموند کی طرف ہم گامزن ہیں.ملک خالد خان
You might also like