تفصیلات کے مطابق باجوڑ ٹیلنٹ فورم کے زیر اہتمام او ٹی ایس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر باجوڑ ٹیلنٹ فورم کے صدر جاوید، ملک شہاب الدین، عبدالسلام، مصباح الدین، غریب گل، اسرار، ضیاء الرحمن، قاسم، طارق، عمران، ذاہد، اعجاز، عرفان، وقار، عبدالناصر اور دیگر ممبران موجود تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم فارم جمع کراتے ہیں لیکن OTSہمیں رول نمبر جاری نہیں کرتا، صرف دس فیصد امیدواروں کے رول نمبر جاری ہوئے ہیں باقی 90فیصد امیدواروں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہت سارے امیدواروں کو غیر اہل قرار دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ او ٹی ایس ایک ہی دن میں تین تین ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ ریلیکشن ایج میں زیادہ ترامیدواروں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان مشکلات اور مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں فلیکس اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جس پر او ٹی ایس کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔
باجوڑ ٹیلنٹ فورم کا OTS(او ٹی ایس) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
You might also like