صحافی صاحبزادہ محمد ابراہیم جان شہید کی گیارویں برسی باجوڑ پریس کلب میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کے موقع پر باجوڑ کے قبائلی عمائدین، سیاسی قائدین، باجوڑ یوتھ جرگہ ممبران اور صحافیوں نے قاتلوں کے گرفتاری، صدارتی ایوارڈ اور شہداء پیکج دینے کا مطالبہ کیا اور احتجاجی واک بھی منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ پریس کلب میں شہید صحافی صاحبزادہ محمد ابراہیم جان شہید کی گیارویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ ساتھ قبائلی عمائدین، باجوڑ یوتھ جرگہ ممبران، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے ممبران، علمائے کرام اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ برسی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے صدر لعلی شاہ پختونیار، باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین شوکت اللہ، قبائلی رہنما ملک شاہین خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ گیارہ سال گذر جانے کے باوجود نہ تو ابراہیم جان کے قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکا اور نہ ہی ابھی تک اس سلسلے میں کسی کو گرفتار کیا گیا۔ مقررین نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آ ف پاکستا، وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی، ڈی سی باجوڑ عثمان محسود، ایم این ایز اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہید ابراہیم جان کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی یقینی بنائی جائے۔ شہید کے بچوں کے لیے شہداء پیکج، فری تعلیم، علاج معالجہ اور اہل خانہ کو سیکورٹی دی جائے۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے قائم مقام صدر عرفان اللہ جان، ملک محمد آیاز، ملک سلطان زیب، ملک حفظ الرحمان، شیخ جہانزادہ، ملک فقیر محمد، گل افضل، لعلی شاہ پختونیار، قاضی عبدالمنان، ملک عطاء اللہ خان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی اور صحافی حضرات موجود تھے۔ آخر میں شہید ابراہیم جان کے مغفرت اور درجات کے بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔شرکاء نے احتجاجی واک بھی کیا، اس موقع پر شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز جن پر صحافیوں کو تحفظ دینے کے مختلف نعرے درج تھے۔
صحافی صاحبزادہ محمد ابراہیم جان شہید کی گیارویں برسی باجوڑ پریس کلب میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
You might also like