باجوڑ ، اقوام ماندل کا پیپلز پارٹی امیدوار محمد انیس خان کے حمایت کا اعلان

0

پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ حلقہ پی کے 101کا ایک انتخابی جلسہ ماندل میں منعقد ہوا ۔ جس میں امیدوار پی کے 101محمد انیس خان ، سنیئر رہنما پی پی پی باجوڑ شہاب الدین شہاب ، ملک ساز محمد ، ملک میاں محمد جان اور دیگر مشران سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اقوام ماندل کے مشران نے ملک ساز محمد کے قیادت میں محمد انیس خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آنے والے الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد انیس خان اور سنیئر رہنما شہاب الدین شہاب نے اقوام ماندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پر اعتماد آپ کی جمہوریت سے محبت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو ان کے حقوق دیئے اور غریب عوام کے بہترین کیلئے کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں نہایت مضبوط ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.