صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن کاکامیاب انعقاد کریں گے اور جتنے بھی حساس پولنگ سٹیشن ہوں گے ان کو اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں الیکشن انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر پرویز اقبال بھی موجود تھے ۔ پیر مقبول احمد نے کہا کہ دورہ باجوڑ کا مقصد اب تک ہونے والے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، میں انتظامات سے مکمل مطمئن ہوں اور ڈسٹرکٹ آفیسراور ریٹرننگ آفیسران کی کارگردگی سے بالکل مطمئن ہوں اور انشاء اللہ ہم 20جولائی کو ایک کامیاب الیکشن کے انعقاد کے جانب گامزن ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشن کیلئے اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن سیکورٹی فورسز پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے اور اس کا بنیادی مقصد پرامن ، صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے ۔
20 جولائی کو قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن کاکامیاب انعقاد کریں گے. پیر مقبول احمد
You might also like