جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ کے تمام تحصیلوں کے نظماء ، امراء اور کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ مولانا عبدالرشید ، حاجی سید بادشاہ کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ مولانا عبدالرشید نے کہا کہ ہم دین کے سربلند ی کیلئے کوشاں ہے ۔ ہمارا مقصد دین اسلام کے پیغام کو عوام تک پہنچانا تھا اور ہم نے اپنا فرض ادا کیا ۔ ہمارا ہار بھی جیت ہے اور جیت بھی جیت ہے ۔ ہم خدا کے زمین پر خدا کے نظام کیلئے اپنا محنت جاری رکھیں گے ۔ کارکنوں کی بے لوث محبت اور محنت پر ہم اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ حلقہ پی کے100کے امیدوار مولانا عبدالرشید ، حلقہ پی کے101کے امیدوار احمد زیب خان ایڈوکیٹ اور حلقہ پی کے 102کے امیدوار مفتی سلطان محمد نے تمام تحصیلوں کے نظماء ، امراء اور کارکنوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
خدا کی زمین پر خدا کے نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مولانا عبدالرشید
You might also like