ڈسڑکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے باجوڑ لیویز شہداء کے قربانیاں لازوال ہیں اور ان قربانیوں کی بدولت ہم آج پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مقام خار لیویز لائن میں یوم شہداء کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، قائم مقام کمانڈنٹ باجوڑ سکاءوٹس لیفٹنٹ کرنل ضمیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان ، ترکھانی واتمانخیل قبائل کے مشران ، شہداء کے ورثاء ، سیاسی اتحادکے رہنماوں اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، قائم مقام کمانڈنٹ باجو ڑسکاءوٹس لیفٹنٹ کرنل ضمیر ، شہید کوارٹر ماسٹر فضل ربی کے فرزند ذیشان اور دیگر مقررین نے شہداء کے قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ لیویز فورس کے شہداء کا دن منانے کا مقصد شہداء کے قربانیوں کا اعتراف ہے کیونکہ زندہ قو میں کھبی اپنی شہداء کو نہیں بھولتی اور ہ میں اپنے شہداء پر فخر ہے کیونکہ اُن کی شہادتوں کی بدولت ہم آج باجوڑ کے سرزمین پر امن کیساتھ رہ رہے ہیں ۔ اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیر شہاب علی شاہ نے کہا کہ قو میں اُس وقت زندہ ہوتی ہیں جو اپنے ہیروز اور شہداء کو یاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ لیویز فورس کے77شہداء نے امن کیلئے اس دھرتی پر جان نچاور کئے جبکہ ان میں 10اہلکاروں کو تمغہ شجاعت بھی مل گیاہے اس کے علاوہ 200غازی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ دن صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس شہداء کا دن منایاجاتاہے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے انضمام کے بعد پہلی بار یہ دن باجوڑ میں منایا جارہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں اور ان کے شہداء کو وہ تمام مراعات دی جائیگی جو پولیس فورس کو حاصل ہے اورانشاء اللہ اس پر ہر صورت عملدر آمد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا دن منانے سے قبل ہم نے باجوڑ کے مختلف بازاروں میں کیمپ لگائے جن میں شہداء کے تصاویر والے بینرز آویزاں کئے گئے اور کتاب بھی رکھی گئی تھی جن میں لوگو ں نے شہداء کے قربانیوں کے بارے میں اپنے تاثرات درج کروائے ۔ جبکہ اس کے علاوہ شہداء کے درجات بلندی کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاگیا جبکہ واک کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ اس کے علاوہ تمام شہداء کے قبروں پر حاضری دی گئی اور اُن کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمغہ شجاعت حاصل کرنیوالے شہید کواٹر ماسٹر فضل ربی کے فرزند ذیشان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا بیٹا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کےخلاف جنگ میں لیویز فورس نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ڈی پی او اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شہداء کے دن کوکامیابی سے منعقد کیا ۔ ڈی سی نے کہا کہ سب سے کم تنخواہ لیویز فورس کا ہے اور سب سے وفادار اور پیشہ ور فورس بھی لیویز فورس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جتنے بھی چیک پوسٹیں ہیں اُن کو شہداء کے نام سے منسوب کیاگیاہیں تاکہ اُن کے قربانیاں لوگوں کو یاد ہو ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس لیفٹنٹ کرنل ضمیر نے کہا کہ باجوڑ آج دہشت گردوں سے آزاد ہے اور اس کا بنیادی وجہ شہیدوں کا خون ہے ، میں اس دن کے مناسبت سے تمام شہیدوں کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ان کے لواحقین خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو قو میں شہیدوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہےں اور جب تک ہم شہیدوں کو یاد رکھیں گے تو ہم آزادی کے فضاء میں سانس لیں گے ۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ، ڈی سی باجوڑ عثمان محسود ، ایڈیشنل ڈی سی محمود احمد خان اور ڈی ایس پیز نے شہداء کے ورثاء میں تحاءف تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر باجوڑ کے دو شہید صحافیوں ڈاکٹر نورحکیم شہید اور ابراہیم جان شہید کے ورثاء کو بھی تحاءف دئیے گئے ۔
باجوڑ لیویز شہداء کے قربانیاں لازوال ہیں. ڈسڑکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ
You might also like