تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے جیالوں کا ایک مشاورتی اجلاس ہیڈکواٹر خار میں منعقد ہوا ، جس میں پارٹی کے مستقبل کیلئے تجاویز پیش کی گئی ۔ اجلاس میں سینکڑوں کے تعداد میں ضلعی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس سے پارٹی کے ضلعی رہنماوں شہاب الدین شہاب ، ملک خان زیب ، ملک ابرار سالار ، اصغر خان، اسماعیل شاہ ، محمد زیب ، حاجی شیر بہادر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر ہمایون خان سے مطالبہ کیا گیا کہ سابقہ فاٹا کے تمام تنظیموں کو فورا تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور قبائلی اضلاع میں انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے ۔ میٹنگ میں موجود شرکاء نے کہا کہ باجوڑ میں پارٹی کو چند مفاد پرست عناصر نے یرغمال بنا لیا ہے جس کے وجہ سے پارٹی گروپ بندی کا شکار ہوئی ہے ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے ایک پریس کانفرنس ہوگا جس میں ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔