صدر,سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے انتخابات 18 ستمبر کو منعقد ہونگے ۔
باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چھ امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ۔ صدر ، سنیئر نائب صدر اور نائب صدر کیلئے انتخابات 18 ستمبر کو ہوں گے ۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2019;46;20 کیلئے ایسوسی ایٹ گروپ اور کارپوریٹ گروپ کی خالی نشستوں پر 6 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیشن کا اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی ۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ گروپ کے نشستوں کیلئے حاجی رحمان علی ،محمد اقبال،شوکت یوسف ، حاجی شاکراللہ ، پیرزادہ اور شاہ جہان کو بلامقابلہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر منتخب کرلیا گیا جبکہ صدر سینئر نائب صدر اور نائب صدر کیلئے انتخابات 18 ستمبر کو ہوں گے ۔
باجوڑ چیمبر کے 6 ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران بلامقابلہ منتخب
You might also like