باجوڑ میں لوکل گورنمنٹ سے آگاہی کے بارے میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے خار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے مردان کے سابقہ ناظم اور سابقہ ایم این اے حمایت اللہ مایار ، سید احمد علی شاہ (ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈ ) ، اے این پی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری نثار باز ، جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحید گل ، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان اور تقریب کے منتظم اور باجوڑ کے سیاسی و سماجی شخصیت نوابزادہ جلال الدین خان نے خطاب کیا ۔ حمایت اللہ مایا ر اور سید احمد علی شاہ نے لوکل گورنمنٹ کے اولین ترجیحات اور فوائد کے بارے میں شرکاء کو تفصیلاً معلومات فراہم کیے ۔ اس موقع پر باجوڑ کے مختلف طبقات فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے مردان کے سابقہ ناظم اور سابقہ ایم این اے حمایت اللہ مایار ، سید احمد علی شاہ (ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈ )نے لوکل گورنمنٹ کے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ان علاقوں میں بلدیاتی ادارے یعنی لولکل گورنمنٹ کو یہاں توسیع دیا جا رہا ہے ۔ یہ پروگرام ہم لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے تمام نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کررہے ہیں ، جس کا آغاز ہم نے ضلع مہمند سے کیا ہے اور اب دوسرا پروگرام باجوڑ میں کررہے ہیں ۔ ہمارے ہدف تمام قبائلی اضلاع میں لوکل گورنمنٹ سے آگاہی کے حوالے سے اسی طرح تقاریب کا انعقاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نمائندے ہی آپ کے گلے کوچے ،محلے ، سکول اور دیگر بنیادی خدمات کے ترجمان ہوتے ہیں ان کے آنے کے بعد طریقہ کار مختلف ہوجائے گا آپ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کے لیے قانون سازی یعنی مرکزی کام پر توجہ مرکوز کرسکیں گے اور لولکل گورنمنٹ کے نمائندے محلے کے کوچے کی سیاست کیلئے اپنی خدمات پیش کرسکیں گے ۔ تقریب کے آخر میں نوابزادہ جلال الدین خان نے تمام مہمانوں اور شرکا کے آمد کا شکریہ ادا کیا ۔