تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی تحصیل خار کا ایک اہم اجلاس حاجی راحت یوسف مرحوم ہوٹل خار میں صدر اجمل خان کے زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی جوائنٹ سکریٹری شاہ نصیر مست خیل ، صوبائی سالار اعلی پختون خان ، باجوڑ کے ضلعی صدر گل افضل خان ، نائب صدر خان بہادر ، محمد صادق ، جنرل سیکرٹری نثار باز ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید صدیق اکبر ، سابق صدر ملک عطا اللہ خان لالا ، تحصیل خار نائب صدر اکرام مشوانی، فنانس ڈپٹی جنرل سکریٹری نورذادہ ، این وائی او صدر اسحاق ، سینئر نائب صدر نجیب اللہ ، این وائی او کے سیکرٹری اطلاعات بیان اللہ سمیت کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ صدر گل افضل اور صوبائی جوائنٹ سکریٹری شاہ نصیر مست خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو پختونوں کے حقوق کے بارے میں سوچتی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی پختونوں ہی کی پارٹی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کیلئے خیرمقدمی اجلاس کا انعقاد
You might also like