پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے۔ مقر رین کا باجوڑ میں یوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب

0

باجوڑ کی تعمیر وترقی پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے۔ مقر رین کا باجوڑ میں یوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب
ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا52واں یوم تاسیس جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پرسالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا۔ اس حوالے سے باجوڑ پریس کلب میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں، ، پیپلزیوتھ ، اور پیپلز ایس ایف کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے اورنگزیب انقلابی ، ملک سعید الرحمان ، بخت زادہ شاہین ، حاجی خان بہادر ، شہاب الدین شہاب ، عامر نواب ، خائستہ رحمن آتش ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں، محنت کشوں ا ور پسے ہوئے طبقہ کی پارٹی ہیانھوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ کی تعمیر وترقی پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔مقررین نے مزید کہاکہ باون سال قبل اسی دن ایک سوچ کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی جس نے بڑی محدودمدت میں بڑی مقبولیت حاصل کی کیونکہ اس پارٹی کا مشن اور وژن ملک وقوم کی بھلائی اورفلاح وبہبودپر مشتمل تھا اور آج بھی پیپلزپارٹی ملک وقوم کی خدمت کیلئے نمایاں کرداراداکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ،ہمارے قائدین نے موت قبول کی مگر اصولوں پر سودابازی قبول نہیں کی اورنہ ہی سیاست اور نظریات پر سمجھوتہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.