باجوڑنیوز(14مارچ ) باجوڑ پریس کلب، ٹی یوجے اور باجوڑ یوتھ جرگہ کا جیو اینڈ جنگ گروپ کے سی ای او میر شکیل الرحمن کے گرفتاری کیخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین کا میر شکیل الرحمن کے گرفتاری کیخلاف نعرے بازی ، فوری رہا کیاجائے۔مظاہرین کا مطالبہ ۔ ہفتہ کے دن باجوڑ پریس کلب کے سامنے باجوڑ پریس کلب ، ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس اور باجوڑ یوتھ جرگہ کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پرمیر شکیل الرحمن کے گرفتاری کیخلاف اور صحافت پر پابندی نامنظور کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، سینئر صحافیوں صاحبزادہ بہاوالدین جان ، حاجی نعیم اللہ ، انورذادہ گلیار ، طاہر خان درانی ، باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین فرمان اللہ ، جاوید تندر ، صدیق اکبر ، مولانا ثناء اللہ،شوکت اللہ ، واجد علی ، خائستہ رحمن اتش ، نجیب اللہ، عبید خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طورپر رہا کیاجائے ۔ اور نیب صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کریں اور جیو نیوز کو پرانے نمبروں پر بحال کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی کیلئے نیب کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے ۔ حکومت نے اظہار رائے پر پابندی کی بدترین مثال قائم کردی ۔مقررین نے کہا کہ ضلع بھرکے صحافی میر شکیل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور میر شکیل الرحمن کو فوری طورپر رہاکیاجائے۔