تحصیل ماموند علاقہ زگئی میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے زخمی

0

ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقہ زگئی میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں داخل کیاگیاہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔ زخمیوں میں 18 سالہ حافظ ولد سخی جان اور 10 سالہ حناء دختر عمران شامل ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرباجوڑ عثمان محسود کے ہدایت پر تحصیلدار لوئی ماموند عجم خان آفریدی اور حوالدار منور خان نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ گھر کا سروے کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.