چیئرمین ٹرائبل یوتھ فورم اور یوتھ آف باجوڑ کے بانی ریحان زیب نے باقاعدہ آغاز کیا۔ ریحان زیب کے مطابق ضلع باجوڑ میں پہلے ان لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں اشد ضرورت ہو۔ 300 ماسک باجوڑ ہیلتھ سٹاف، 300 ماسک باجوڑ میڈیا نمائندگان، 400 ماسک چیک پوسٹوں اور انٹری پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور سیکیورٹی فورسز میں تقسیم کیا جائے گا۔ 600 ماسک مقامی فلاحی تنظیم جو باجوڑ کے تمام تحصیلوں میں کام کررہے ہیں تقسیم کیا جائے گا، یوتھ آف باجوڑ کے نوجوان ماسک اپنے اپنے علاقوں میں تقسیم کریں گے۔ پچھلے 14 دنوں میں کراچی اور باہر ممالک سے باجوڑ داخل ہونے ولے لوگ جو رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں میں قرنطینہ میں بیٹھ گئے ہیں ان میں تقسیم کیا جائے گا۔ریحان زیب نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ باہر ممالک کو جتنے بھی لوگ مزدوری کیلئے گئے ہیں انکے فیملیز میں ماسک تقسیم کی جائے۔ایسا گھر جس میں کوئی کمانے والا نہ ہو اس کیلئے خاص کر گھر گھر پہنچائیں گے۔ ہمارے یہی کوشش ہوں گے کہ ماسک حقدار لوگوں میں تقسیم کیا جائے۔ ایک بات کا خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ ماسک ہر کسی کیلئے بلکل ضروری نہیں جس کو زکام ہو یا پچھلے 14دنوں میں باہر سے ایا ہوا ہو یا ہیلتھ سٹاف میں سے ہو یا میڈیا نمائندہ ہو یا چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی اہلکار ہو ان لوگوں کیلئے ماسک پہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابادی کے لحاظ یہ ماسک کچھ بھی نہیں مجھے امید ہے جن دوستوں کو اگر ماسک نہ مل جائے تو وہ ناراض نہیں ہوں گے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے گھر پر رہے، اپنا خیال رکھے اوراپنے گھر والو اور کمیونٹی کا خیال رکھے۔