باجوڑنیوز(31مارچ ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں باجوڑ کے طلبہ کا اعزازضلع باجوڑ تحصیل خار ڈگری کالج فرش سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد ریاض ولد یوسف احمد نے ایک بار پھر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد لائیوسٹاک اسسٹنٹ کورس کے سالانہ امتحان میں 2640میں سے 2262نمبرات حاصل کرکے یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اس کے علاوہ تحصیل خار علاقہ راغہ ڈاگ سے تعلق رکھنے والے طالب علم عمادالدین ولد اقبال احمد نے 2640میں سے 2221نمبرات حاصل کرکے یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔