ضلع باجوڑ میں نئے منظور شدہ نادارا سنٹرز جلد کھول دیا جائے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔ قاری عبدالمجید نائب امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ

0

باجوڑنیوز(3جون)جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے نائب امیر اور سابق امیدوار قومی اسمبلی قاری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں خار نادرا سنٹر پر بے تحاشا رش کی وجہ سے مرد اور خواتین کو شدیدت تکلیف اور گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے دو سال پہلے تحصیل سلارزو کے پشت ، تحصیل ماموند کے لرخلوزو ، تحصیل چہارمنگ کے کوٹکی اور عنایت کلے میں منظور شدہ نادرا رجسٹریشن سنٹر کے منظوری زیر تجویز تھی تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ضلعی انتظامیہ، نادرا حکام اور عوامی متخب نمائندے اس قومی اور اہم مسئلہ کے حل کے لیے زبانی وعدوں کے بجائے عملی اقدامات اٹھا کرعوامی مسائل کا ادراک کریں عوام سے کے گئے وعدے پوری کریں،بصورت دیگر جماعت اسلامی باجوڑ کے کارکنان عوامی اور قومی مسائل، کرپشن، چوری ، بد انتظامی اور مشکلات کے خلاف بہت جلد احتجاجی تحریک کا اعلان کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.