میچ فکسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلْہ کیا ہے۔ مجوزہ نئے قانون کے تحت سٹے بازوں کیخلاف بھی سخت کارروائیاں ہونگی۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ فکسنگ اور کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کو قید کی سزا ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے نیا قانون بنا لیا ہے۔
مجوزہ نئے قانون کے مطابق میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر فوجداری مقدمات بھی قائم ہو سکیں گے۔
اس سےقبل قانون نہ ہونےکےباعث کرپٹ کھلاڑیوں کےخلاف فوجداری کاروائی نہیں ہوپاتی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےانسدادِبدعنوانی قانون کا ابتدائی مسودہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا گیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے مجوزہ قانون پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے اور ان سےمشاورت کی ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق وزیراعظم نے پی سی بی کی جانب کرپشن کےخاتمے کےلئےجانے والےاقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
نئے قانون میں ڈومیسٹک،نیشنل اورانٹرنیشل لیول پر کرپشن کی روک تھام کا احاطہ کیا گیا ہے۔مجوزہ قانون پارلیمان سےمنظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن پولیس اور تحقیقات اداروں کیساتھ مل کر کارروائی کرےگی۔
میچ فکسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلے
You might also like