باجوڑ ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں کے بندش کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

0

باجوڑنیوز(19جون)  باجوڑ ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں کے بندش کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او آفس خار میں احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے ملازمین رئیس خان، بلال خان، خورشیدخان، اسرار خان،محمد سلیمان اور عزیزالرحمن نے کہا کہ ہم 45ملازمین 2014میں سابقہ فاٹا میں بھرتی ہوئے تھے انضمام قبائل کے وقت ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا جس کی یقین دہائی وزیراعلیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی تھی۔ لیکن اب تک ہمیں مستقل بھی نہیں کیا گیا اور ایک سال سے ہمیں تنخواہ نہیں دی جاتی، انہوں نے کہا کہ ہم نے صفائی کا کام چھوڑدیاہے جب تک ہمیں تنخواہیں نہیں مل رہے ہم کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ ہمارے تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کرکے ہمیں معاشی خودکشی سے بچائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.