جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام خار بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں حاجی سردارخان قاری عبدالمجید فرمان اللہ ثناءاللہ اور دیگر نے خطابات کی جماعت اسلامی کے ذمہ داروں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت کے نااہل لوگوں ملک کا ستھیاناس کیا ہے ہر طرف بحران ہی بحران ہے پٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی قلت پیدا کرکے بلیک میں چورتھر روپے کے پٹرول دو سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن کے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے پسماندہ علاقے کے لے ایک عذاب ہے صرف جمعے کے روز بازاروں اور کاروباروں کو بند کرنے کا فیصلہ کریں ورنہ جماعت اسلامی پھر احتجاج کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری نااہل حکومت پر ہوگی
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور پٹرول کی مصنوعی قلت کے خلاف احتاجی مظاہرہ
You might also like