عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سیکرٹری اطلاعات کا باچا خان مرکز میں اہم اجلاس منعقد ہوا

0

باجوڑ( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات کا باچا خان مرکز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثمرہارون بلور نے شرکاء سے خطابات کی ان خطابات میں دور میں سیاسی ایکٹیویٹیز کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ ضلع باجوڑ کے طرف سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے ترجمان حاجی نورخان درانی اور پارٹی کے ضلعی صدر گل افضل نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ ہر وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر سوشل میڈیا ٹیمز تشکیل دیئے جائیں ، تاکہ پارٹی ایکٹیویٹی بہتر انداز میں کارکنان تک پہنچ جائیں ۔اے این پی ضلع باجوڑ کےصدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں عام نیٹورک صحیح کام نہیں کررہا فورجی تو بہت دور کی بات ہے لہذا حکومت وقت کو چاہئے کہ قبائلی اضلاع میں دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ موبائل نیٹورک اور نیٹ کی سہولیات جلد ازجلد مہیا کریں تاکہ قبائلی عوام بھی ملک کے دیگر اضلاع کی طرح سہولیات سے بھرپور زندگی بسر کرسکے۔انہوں نے مرکزی و صوبائی قائدین کو باور کرایا کہ مرکزی راہنماؤں کی ہدایات پر من وعن عمل کرکےضلع باجوڑ کے ہر یونین کونسل کی سطح پر عوامی نیشنل پارٹی کے سوشل میڈیا کے ٹیموں کو فعال کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.