ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کا احسن اقدام باجوڑ کے پبلک لائبریری کو پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف مرحوم کے نام سے منسوب کردی۔

0

کتاب دوستی اور اپنے باکردار لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھنے والے اقوام ہی دنیا میں ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ، اسی مثال کو زندہ رکھنے کے لئے آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ضلع باجوڑ اور اہلیان باجوڑ پر احسان کرکے ضلع باجوڑ کے ایک عظیم سپوت جو چند مہینے پہلے دنیا فانی سے کچھ کرکے رب کے مہمان بنےہوئے تھے، جنہوں نے اپنی حیات مستعار ملک و قوم کے مفاد کی خاطر وقت کردیا تھا، آج ڈی سی صاحب نے باجوڑ کے پبلک لائبریری کو ان کے نام پر منسوب کیا، جو رہتے دنیا تک یہی پیغام دیتارہے گا کہ جو کتاب بینی، مطالعہ میں مستغرق اور شغف کتب سے معمور ہو وہ کبھی مر نہیں سکتا۔

 ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف (مرحوم ) کے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے باجوڑ کے پبلک لائبریری کو پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کے نام سے منسوب کردی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم ، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز تحصیلداران صاحبان صحافی برادری اور طلباء نے شرکت کی  ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے باجوڑ کیلئے بیش بہا خدمات ہے امید کرتے ہیں کہ ہماری اس کوشش سے ڈاکٹر صاحب کے روح کو تسکین مل سکے۔ایسے لوگ ملک و قوم کا اساسہ ہوتے ہیں اور انکے چلے جانے سے پوری قوم یتیم بن جاتی ہیں۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ڈاکٹر صاحب کے مشن کو جاری رکھا جاسکے۔ڈسٹرکٹ باجوڑ پبلک لائبریری کو پروفیسر ڈاکٹر خنیف الرحمن میموریل لائیبریری کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز سائن بورڈ تصنیف کر کے باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس پروقار پروگرام کے اختتام پر مرحوم ڈاکٹر محمد حنیف کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی طور پر دعا کی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.