باجوڑ (نمائندہ باجوڑ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام گڑیگال میں گرینڈ شمولیتی تقریب کا انعقاد ، درجنوں افراد نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل لوئ ماموند علاقہ گڑیگال میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام میں گرینڈ شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فضل آمین ، مولانا رفیع اللہ حقانی سمیت درجنوں افراد نے اپنے خاندان سمیت قافلہ شیخ الہند جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تقریب سے امیر جے یو آئی ضلع باجوڑ سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید ، تحصیل ماموند کے امیر قاری خیر اللہ ، تحصیل خار کے جنرل سیکرٹری عمران اور دیگر نے خطاب کیا۔ نئے شرکاء کو شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ برائے نام تبدیلی کے حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ حکمران پارٹی سے ناطہ توڑ کر قافلہ شیخ الہند میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام علما اور دیندار طبقے کو موجودہ بحران کا حل سمجھتے ہیں
جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام گڑیگال میں گرینڈ شمولیتی تقریب کا انعقاد
You might also like