باجوڑ ، عوام کو لوٹنے والے سیاستدانوں کا وقت ختم ہوگیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت عوام کے دلوں میں گھر کرگئی ہے ۔ عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان ایک فلاحی ریاست بن رہا ہے۔ باجوڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ ڈاکٹر خلیل ، ملک مظاہرشاہ ، نجیب اللہ ہلال ، حضرت یوسف دانش ، ملک شہاب الدین ، محمد دین خان ، برہان اللہ ربانی، ذاکراللہ ، شکیل احمد ، ریاض ترابی اور دیگر نے تحصیل ناوگئی علاقہ چارمنگ مانوگی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان کیا ۔ پی ٹی آئی صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور دیگر رہنماوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باجوڑ میں پی ٹی آئی کی حکومت ریکارڈ ترقیاتی کام کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی خصوصی توجہ اور باجوڑ کیلئے ریلیز کی جانے والے فنڈز سے باجوڑ میں عوام دوست کام ہورہے ہیں۔
لوٹنے والے سیاستدانوں کا وقت ختم, پی ٹی آئی حکومت عوام کے دلوں میں گھر کرگئی ہے.
You might also like