ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک بچے وقاص ولدابراہیم سکنہ ملاکلے جس کی عمر8سال ہے کے بارے میں ایک غلط خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ اصل صورتحال یہ ہے کہ یہ بچہ پیدائشی طور پر دماغی کمزوری اور مرگی کا مریض تھا۔ ہسپتال میں داخلے سے دو دن پہلے اس کو مرگی کا دورہ پڑا تھااور اس کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کے اپریشن کے لئے اس کو سرکاری ہسپتال میں 10/07/2020کو داخل کیا گیا۔ اسی دوران ماہراطفال کا مشورہ بھی لیا گیا تاکہ بچے کی مرگی کا مرض کنٹرول ہو۔رات کو دو بجے کے قریب بچے کو مرگی کا شدید دورا پڑا اور اس نے (Aspiration ) کرلیاتھا۔ ڈیوٹی پر موجود چبی عملے نے مریض کے ساتھ موجود مرگی کا انجیکشن (Inj: Epival) لگایااور سیدھا بچے کو ایمرجنسی منتقل کیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے سرتوڑ کرشش یعنی (CPR) کی اور زندگی بچانے والی (Life saving drugs) ضروری ادویات دیں مگر بدقسمتی سے بچہ جان بر نہ ہوسکا۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ اصل صورتحال جانے بغیر سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں
اصل صورتحال جانے بغیر سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں. ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹرعزیزالرحمن
You might also like