باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ کے31یونین کونسلز میں پیدائش کے اندراج کا پروگرام غیر فعال۔ عوام کو مشکلا ت کا سامنا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ حکومت نے تمام ضم شدہ اضلاع میں بچوں کے پیدائش کے اندراج کا پروگرام شروع کیا ہے اس کا آغاز باجوڑ میں بھی کیاگیاہے جس پر لوگوں نے یونیسف اور لوکل گورنمنٹ کے اس اقدام کو سراہاہے تاہم باجوڑ میں صرف 15یونین کونسلز میں یہ پروگرام فعال ہیں اور باقی31یونین کونسل میں یہ سہولت نہیں ہیں۔ باجو ڑ کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مذکورہ پروگرام کو فعال بنایاجائے کیونکہ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موجودہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اور ضلع باجوڑ کے70فیصد آبادی اس سہولت سے محروم ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر بلدیات، ڈی جی بلدیات او ر سیکرٹری بلدیات سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ ضلع باجوڑ کے باقی31یونین کونسلز میں پیدائشی اندراج سرٹیفکیٹ پروگرام کو فعال کیاجائے تاکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہوسکے۔
باجوڑ کے31یونین کونسلز میں پیدائش کے اندراج کا پروگرام غیر فعال۔ عوام کو مشکلات کا سامنا
You might also like