باجوڑ (باجوڑ نیوز) پشاور باجوڑ سڑک جو ایک مصروف شاہراہ ہے، جو ضلع مہمند سے گزرتی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے بے شمار چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کئ عرصے سے ضلع مہمند کے مہمند اور صافی اقوام نے اس شاہراہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔کسی کے ساتھ ایمرجنسی مریض ہوتا ہے تو کوئی ٹیسٹ و انٹرویو کے لئے آتے جاتے ہیں۔ اس سڑک کو ان لوگوں سے مکمل آزاد کرایا جائے، ان خیالات کا اظہار نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع باجوڑ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے مکمل طور پر حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔انتظامیہ یہ سب کچھ دیکھ کر خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔یہ کس قانون میں ہے کہ کوئی اس طرح شاہراہ کو بند کرکے کرسیاں اور چارپائیاں رکھ لئے؟ ہم متعلقہ حکام اور ضلع مہمند کے سیاسی و سماجی شخصیات سے اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ علاقہ مزید کسی نفرت و بدامنی کا گہوارہ نہ رہے۔اس مسئلے کو مل بیٹھ کر اس کے حل کا تلاش کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ قانون ہاتھ میں لینے سے۔