باجوڑ( باجوڑ نیوز) باجوڑ کے بڑے تجارتی مرکز ناواگئ بازار کے تاجر رہنماؤں میاں علی بھادر ،اور ،مولنا خانزیب ،نے کہا ھے کہ ناواگئ بازار جو کہ باجوڑ کا ایک بڑا تجارتی مرکز ھے اس کا مین روڈ کافی عرصہ سے خراب پڑا تھا تاجر برادری کے باربار مطالبہ پر پختونخوا ھائی ویز کی طرف سے اس کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے منظور ہوئے تھے اور اب اس روڈ کی مرمت کی گئ ھے مگر ناقص میٹریل نکاسی آب کی نالوں کی بندش پھاڑ کی طرف سے آنے والے پانی اور سائڈ پر چھ فٹ روڈ کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ھے جسکی وجہ سے تین دن کے بعد روڈ واپس خراب ہونا شروع ہوگیا ھے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ کے دونوں سائڈ کو بھی پختہ کیا جائے نکاسی آب کے نالوں کی مرمت کیجائے اور روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے تاکہ قومی خزانے سے بننے والے روڈ پر پیسے کا ضیاع نہ ہو۔۔۔