باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق تمغہ شجاعت مولانا گل دادخان کو انکی حیات میں دینے کا اعزاز شمار کے چند افراد کو حاصل ہے۔حکومت نے چودہ اگست کے موقع پر ملک کیلئے خدمات دینے والوں کی قربانیوں کے اعتراف میں تمغہ ئے شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان افراد میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ممتاز عالم دین اور قوم پرست رہنما مولانا گل داد خان بھی شامل ہے۔ حالیہ وقت میں مولانا گل داد خان اور انکے خاندان نے وطن کی مٹی اور امن کی خاطر لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں اور ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے ۔ چار سال پہلے ناواگئ کے مقام پر ایک قومی جرگہ کے دوران قبائلی مشران نے سول و عسکری حکام سے مولانا گل داد خان کو تمغہ ئے شجاعت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دیر آید درست آید کے مصداق باجوڑ کے عوام اور مشران نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اور مولانا گل داد کی اس قومی اعزاز کیلئے نامزدگی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ ان کے علاوہ باجوڑ کے ایک اور چمکتے ستارے عمران خان کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔ تحصیل خار فرش نزد گورنمنٹ ڈگری کالج سے تعقل رکھنے والے پاکستان نیوی کے لیفٹنٹ کمانڈر عمران خان کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کردیا گیا۔ 23 مارچ 2021 کو صدر پاکستان انہیں اس ایوارڈ سے نوازیں گے۔مولانا گل داد خان کے لیے تمغہ شجاعت اور عمران خان کے لئے ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پورے باجوڑ کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔