بےنظیرانکم سپورٹ کے زیر انتظام گھر گھر خوشحالی سروے ستمبر 2020 میں شروع ہوگی۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق  سروے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ایک کمپیوٹرائزد نظام کے تخت تمام متعلقہ اداروں سے کروائی جائی گی۔ آپ سب سے التماس ہے کہ جلد از جلد اپنے درجہ ذیل کوائف اپنے متعلقہ اداروں میں اندراج کروائیں.

 ا۔پنے بچوں کا یونین کونسل دفاتر میں اندراج اور فارم ب کا حصول۔

٢۔نادرا کے ساتھ زوجیت کا اندراج۔شادی شدہ خواتین جن کی شناختی کارڈ اپنے والد کے ساتھ بنے ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے نام منتقل کروالیں۔

٣۔ اگر آپکے قرب و جوار میں کوئی بیوہ موجود ہے۔ برائے مہربانی انکی رہنمائی کریں کہ وہ نادرا میں اپنا status اپڈیٹ کروالیں۔

٤۔ بجلی اور گیس کنکشن کی صورت میں ایک عدد ادا شدہ بل جو کہ دو مہینے سے پرانا نہ ہو۔

اس دفعہ BISP کا خوشحالی سروے متعلقہ ضلع کے محکمہ تعلیم کے ذریعے کروا رہا ہے۔ ہر ویلج کونسل کا سروے اسی ہی ویلج کونسل کے اساتذہ کرام کے ذریعے کروایا جائیگا۔ تاکہ کسی بھی قسم کی غلط معلومات کا احتمال نہ ہو۔

کسی بھی غلط بیانی کی صورت میں معلومات جمع کنندہ اور فراہم کنندہ دونوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ چونکہ سروے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ایک کمپیوٹراٸزد نظام کے تخت تمام متعلقہ اداروں سے کروائی جائی گی۔اس لئے معلومات فراہم کرتے وقت غلط بیانی سے سخت اجتناب کریں۔

ایک ضروری بات یاد رکھیں۔کہ اس سروے کے نتیجے میں مستخق قرار پانے والے لوگ مالی امداد کے ساتھ ساتھ دوسرے سہولیات جیسی کہ صخت کارڈ، انکے بچوں کے لٸے تعلیمی وظاٸف کے بھی مستحق ہونگے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ اور اپنے گلی ،محلہ اور گاؤں  میں واقعی مستحق افراد کا اندراج یقینی بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.