ریگی ڈاگ تحصیل لوئ ماموند میں خاندانی تنازعہ ختم ، فریقین آپس میں بغل گیر

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)  تفصیلات کے مطابق  سماجی شخصیت ملک جاوید علی کے کوششوں سے ریگی ڈاگ تحصیل لوئ ماموند میں خاندانی تنازعہ ختم ، فریقین آپس میں بغل گیر ، چند روز قبل دو خاندانوں کے درمیان ریگی ماموند میں ایک خاندانی تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جو کہ کسی بڑھے نقصان کا باعث بن سکتا تھا ۔ ملک جاوید علی کی مخلصانہ کوششوں سے تنازعہ خیروعافیت سے حل ہوگیا۔ ریگی کے جامع مسجد میں صلح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک سجاد علی اور ہنر صوبیدار نے بھی شرکت کی۔ دونوں فریقین میں راضی نامہ ہوجانے کے بعد فریقین آپس میں بغل گیر ہوگیا اور ایک دوسرے کو معاف کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید علی نے کہا کہ لڑائ جھگڑے جتنے بھی طویل ہو جائے کسی ایک دن تو جرگے کے آگے سرنگوں ہونا پڑے گا اس لیے ہم نے اول روز سے لڑائ جھگڑے کی روک تھام کی اور تنازعہ کو جرگے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جس میں آج الحمدللہ کامیابی ملی۔ فریقین کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں۔ دونوں فریقین نے ملک جاوید علی کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.