باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والی سیما کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں بے دردی سے قتل کیے جانے کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگہ نے باجوڑ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کیا۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین واجد علی ، عبیداللہ ، سرتاج ، فضل سبحان ، سجاد ، فرمان ، اسماعیل ، مولانا ثناء اللہ ، جاوید ، نعیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والی بے دردی سے قتل کیے جانے والی سیما کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اورننھی سیما کے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے باجوڑ کے انتظامیہ اور پولیس بھی اپنے تعلقات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ننھی سیما کے قاتلوں کو کھلے عام پھانسی دی جائے، پختونخوا میں ہونے والے واقعات پر میڈیا اپنے کردار میں تبدیلی لائے پنجاب کی طرح ہمارے مسائل کو بھی بھرپور کوریج دیں۔ملک کے دیگر حصوں میں حصول رزق کیلئے رہائش پذیر نہ تو وہ بذات خود ہمارے بھائی محفوظ نہ ان کے بچے محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیما کے قاتلوں کو عبرتناک سزا نہ دی گئی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔باجوڑ ، حکمران پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سیما کے قاتلوں کے گرفتاری میں کردار ادا کرے۔باجوڑ یوتھ جرگہ مطالبہ کرتی ہے کہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایران میں پڑے عطا اللہ کے علاج اور پاکستان منتقلی کا انتظام کریں۔