ضلع باجوڑ کے تمام شہداء کے یادگاری تصاویر دوبارہ تازہ کیا جائے گا۔ (حسبان اللہ خان صدرباجوڑپریس کلب )

0

باجوڑ(باجوڑنیوز) وار اینڈ ٹیرر ( دہشت گردی کے لہر ) کے دوران ضلع باجوڑ کے تمام شہداء کے یادگاری تصاویر دوبارہ تازہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم ، حسبان اللہ ( صدرباجوڑ پریس کلب ) اور باجوڑ یوتھ جرگہ نے جیب سے اخراجات ادا کرنے اپنے ذمہ لیا۔یاد رہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے دوران دیگر علاقوں کی طرح ضلع باجوڑ سے بھی بڑے پیمانے پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے ملک و قوم کے خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے راہ حق میں جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ان شہداء میں ایک بڑی تعداد کے ممتاز قبائلی مشران اور باجوڑ لیویز کے اہلکار سرفہرست ہیں ۔شہادتیں دینے والے ان قبائلی مشران اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں میں ضلع باجوڑ کے صحافی بھی شامل ہیں ۔یوم شہداء کے مناسبت سے گزشتہ روز سول کالونی خار اور مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب کے دوران تمام شہداء جن کے یادگاری تصاویر ضلعی صدر مقام خار سول کالونی سے گزرنے والے مین سڑک پر دونوں جانب لگائیے جاچکے ہیں ان تصاویر کے فلیکسز پرانے ہونے پر ضلعی مقامی انتظامیہ،حسبان میڈیا اور یوتھ جرگہ کے چیئرمین واجد علی ، میاں اسماعیل ، فضل سبحان ، سرتاج عزیز ، جاوید رحمان تندر کے مابین گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم خان کے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران تمام شہداء کے یادگاری تصاویر کو دوبارہ نیا کرنے اور شہداء کے تصاویر کی تصاویر کی حفاظت پر اتفاق کیا گیا۔اس سلسلہ میں حسبان میڈیا کے چیف حسبان اللہ نے تمام شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر لگائے گئے تمام تصاویر کی تزئین و آرائش ذاتی اخراجات سے کرانے کی تجویز پیش کی جسے اسسٹنٹ کمشنر خار اور ضلع باجوڑ کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ جرگہ نے نہایت مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تمام شہداء کے یادگاری تصاویر نئے کرانے پر اتفاق کیا ۔ شہداء کے تصاویر کو نیا اور تازہ کرنے کی غرض سے اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم خان کی قیادت میں حسبان میڈیا اور یوتھ جرگہ کے سرکردہ عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی گئی جو اگلے چند دنوں میں ضلع بھر کے تمام شہداء کے تصاویر کو تازہ کرکے ان کے بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین کے طور پر تمام شہداء کے لواحقین کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر خار کی قیادت میں شہداء کے تصاویر کو تازہ کرنے کی تمام تر خدمت اور خوب صورت چھپائی یوتھ جرگہ اف باجوڑ کے حوالہ کردیا گیا ۔یہ تصاویر آئندہ چند دنوں میں تیار کرکے دوبارہ لگائے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.