باجوڑ(باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق آج الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضلع باجوڑ میں ایک پیکج تقسیم کیا گیا جس میں 200آفراد میں ہر فرد کو 4000روپے کے مالیت کا پیکج دیا گیا جس میں اٹا، چاو، گھی اور دیگر خوردونوش اشیاء شامل تھے ، اس پیکیج کو تقسیم کرنے کے لئے الخدمت کے زیراہتمام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خالد وقاص صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا، مولاناوحیدگل امیرجماعت اسلامی ضلع باجوڑ، اسسٹنٹ کمشنرخارفضل رحیم، خلیل اللہ صدرالخدمت ضلع باجوڑ مولاناسلطان محمد امیر جماعت اسلامی سلارزو ،فرمان اللہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع باجوڑاور ذاکراللہ شاہکار سیکرٹری ایم پی اے سراج الدین خان شامل تھے، پروگرام سے خطاب میں صوبائی صدرالخدمت اور دیگر نے کہا کہ ہم غرباء اور بیوہ خواتین کے خدمت کے جذبے سے سرشارہیں آئندہ بھی ہم اپنے غریب و لاچار بھائیوں اور بہنوں کے ہر ممکن خدمت کریں گے۔