باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اورسیکرٹری گڈ گورننس ضلع باجوڑ ڈاکٹر حمید الرحمان نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ریھیبلٹشن کام کا جائزہ لیا ۔ غیر معیاری کام اور منظور شدہ پی سی ون کے برعکس کام کو ہو رہا ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر فضل اکبر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر حمید الرحمان نے سپورٹس منیجر کو اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو غیر معیاری کام کو ٹھیک کرنے اور پی سی ون کے مطابق سرانجام دینے پر زور دیا اور کہا کہ مطلوبہ معیار کے گراس لگائے جائے اور دیگر کام بھی مطلوبہ معیار کے مطابق سرانجام دیا جائے بصورت دیگر اعلی حکام کو اس بارے میں لکھیں گے۔ ڈاکٹر حمید الرحمان نے ڈی سی باجوڑ سے اپیل کی کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو متنبہ کیا جائے کہ ڈسٹرکٹ کے سطح پر واحد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ریھیبلٹشن کام کی کھڑی نگرانی کریں اور کسی قسم کا رعایت نہ کیا جائے۔